کراچی والوں سے میونسپلٹی ٹیکس، سڑکوں اور پلوں کے استعمال پر ٹول ٹیکس ٹیکس وصول ہوگا پی پی اور پی ٹی آئی ( باغی گروپ) نے قرارداد منظور کرلی جماعت اسلامی کی مخالفت اور احتجاج

پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی کے شہریوں سے بجلی کے بلوں میں میونسپلٹی ٹیکس وصول کرنے کی قرارداد سٹی کونسل سے منظور کرالی ۔ پی ٹی آئی کے باغی گروپ نے بھی قرار داد کی حمایت کی ۔ جماعت اسلامی کی جانب سے کے الیکٹرک کے ذریعے میونسپلٹی ٹیکس کی وصول کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا ۔ کراچی میں سڑکوں ، پلوں اور انڈرپاسز کے استعمال پر بھی ٹول ٹیکس لگے گا ۔ قائد حزب اختلاف سٹی کونسل اور جماعت اسلامی کے رہنما سیف الدین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں اور انہی پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال جارہا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں