امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں نوجوان کی شہادت پر سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھادیا ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ
بلاول بھٹو زرداری صاحب! آپ کی سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ، کراچی کا ایک اور ہونہار گولڈ میڈلسٹ نوجوان اسٹریٹ کرمنلز کی نذر ہوگیا ۔ افسوس ! آپ سولہ سال میں کراچی کو امن جیسی بنیادی ضرورت نہ دے سکے
Load/Hide Comments