ٹی ٹوئنٹی کی ورلڈ نمبر 1 ٹیم آج چھٹے نمبر پر! کھلاڑیوں کے ریکارڈز اہم یا ٹیم کی جیت ؟

ٹی ٹوئنٹی کی ورلڈ نمبر 1 ٹیم آج چھٹے نمبر پر!
کھلاڑیوں کے ریکارڈز اہم یا ٹیم کی جیت ؟
بلاگ

ورلڈ کپ شروع ہورہا ہے مگر پاکستانی ٹیم کی ناکامیوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ ہوم سیریز ہو یا اوے سیریز ۔۔ کپتان شاہین آفریدی ہوں ، شاداب خان یا بابراعظم ۔۔ ٹیم اب جیت کو ترس گئی ہے ۔۔ ہمارا سوال یہ ہے کہ جس ٹیم نے لگاتار 11 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا اور ورلڈ نمبر ون کی پوزیشن پر قبضہ کیا تھا وہ اب کیوں جیت نہیں پارہی ہے؟ دراصل غلطی پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہے ۔ پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک سرفراز احمد کو جلد بازی میں عہدے سے برطرف کیا اور ناتجربہ کار بابراعظم کو کپتانی سونپ دی ۔ چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے کپتان کو ایک بار بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قیادت کا موقع نہیں دیا گیا ۔ بابراعظم کپتان تو بن گئے مگر بطور کپتان اپنا تاثر نہیں جماسکے ۔ کب کسے بالنگ دینی ہے ؟ فیلڈ پلیسمنٹ کیا ہوگی ؟ بابراعظم فیصلے نہ کرسکے ۔ دوسری طرف بابراعظم اور محمد رضوان ٹیم کے اوپنرز بن گئے ۔ بلاشبہ ان دونوں نے بطور اوپنرز بہت رنز اور ریکارڈ بنائے مگر سوال یہ ہے کہ ایسے رنز کس کام کے اگر ٹیم جیت ہی نہ سکے ۔۔۔ آپ رنز کے ریکارڈز بنار ہے ہیں اور ٹیم دوطرفہ سیریز جیت رہی ہے اور نہ ہی کوئی ٹورنامنٹ ! پاکستان کے پاس فخرزمان کی شکل میں نیچرل اوپنر موجود ہے مگر حیران کن طور پر فخر کو نمبر چار پر بیٹنگ کے لیے بھیجا جارہا ہے ۔ درحقیقت سرفراز احمد کو جلد بازی میں کپتانی سے ہٹانا اور بابر و رضوان کا اوپننگ پیئر بنانا ۔۔۔۔ ان دو غلط فیصلوں نے ٹیم کی کارکردگی کو متاثر کیا ۔ اور ورلڈ نمبر ون ٹیم آج چھٹے نمبر پر آچکی ہے ۔ پاور پلے میں اوپنرز کس طرح بیٹنگ کرتے ہیں اس کی جھلک آپ نے انگلینڈ اور پاکستان کے کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں دیکھ ہی لے ہوگی