کراچی میں ملکی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری جہاز لنگر انداز ہوا ہے۔

کراچی میں ملکی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری جہاز لنگر انداز ہوا ہے۔

حکام کے مطابق جہازکی لمبائی 400 میٹرہے اور اس پر بیک وقت 19ہزار368 کنٹینرزلے جانے کی صلاحیت ہے۔ حکام کے مطابق جہاز ساؤتھ ایشین ٹرمینل پورٹ پرلنگراندازہوا۔

منگل کو ہچی سن پورٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کنٹینر بردار بحری جہاز (CV MSC ANNA ) دنیا کے سب سے بڑے بحری جہازوں میں سے ایک ہے جس کی لمبائی 400 میٹر ہے۔ اتنے بڑے بحری جہاز کی موثر طریقے سے ہینڈلنگ ہچی سن پورٹس کے بہترین آپریشنز کی ایک مثال ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں