ہیٹ ویو میں لوڈ شیڈنگ سے کوئی انتقال ہوا تو کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گی ، ناصر شاہ

کراچی میں گرمی کی لہر اور بڑھتی لوڈشیڈنگ کے خلاف اب سندھ حکومت کے وزراء کے بیانات بھی سامنے آنے لگے ۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ

ہیٹ ویو میں لوڈ شیڈنگ سے کوئی انتقال ہوا تو کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر ہو گی۔

سندھ اسمبلی میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 22 سے 27 مئی ہیٹ ویو ہے، ہم نے اقدامات کر رکھے ہیں، تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں