کراچی میں ہیٹ ویو نہیں، اوسط درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ

ماہرین موسمیات کے مطابق کراچی میں مئی کے اختتام تک موسم گرم اور مرطوب رہےگا، شہر میں مئی کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 35.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم یہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا سکتاہے۔

جیو کے مطابق سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہیٹ ویو نہیں ہے تاہم معمول کا اوسط درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق 15 جون کے بعد ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے

اپنا تبصرہ لکھیں