کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہیٹ ویو کے باعث ملتوی کردئے گئے۔ انٹر کے امتحانات اب 22 مئی کے بجائے 27 مئی سے شروع ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منسٹر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ محمد علی ملکانی کی سفارش پر منظوری دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات نے 21 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔
Load/Hide Comments