آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اعتراف کیا ہےکہ اسٹریٹ کرائم میں مزاحمت پر قتل اور زخمی کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی یومیہ 400 اور سالانہ 80 ہزار وارداتیں رپورٹ ہوتی ہیں، کرمنلز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں مزاحمت پر قتل اور زخمی کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ڈکیتی کے دوران شہریوں کو قتل کرنے والے 64 فیصد کیسزکا سراغ لگالیا ہے۔