سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی، 2022 میں 80 روپے فی واٹ ملنے والی پلیٹ 37 روپے فی واٹ میں دستیاب
ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے اور اسکی وجہ بڑی تعداد میں امپورٹ بتائی جارہی ہے ، فی واٹ قیمت چالیس روپے سے نیچے آگئی ہے ، 2022 میں 80 روپے فی واٹ ملنے والی پلیٹ 37 روپے فی واٹ میں دستیاب ہے ۔
پانچ کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت 2022کے مقابلے میں 2 لاکھ 15ہزار جب کہ 10 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 4 لاکھ30 ہزار روپےتک گرگئی تاہم سولر سسٹم کے لیے ضروری انورٹرز اور بیٹریز کی قیمت کم نہ ہوئی۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ صرف آخری چھ ماہ میں قیمتوں میں تیس فیصد کمی آئی ہے . قیمتوں میں کمی کا یہ رجحان جاری رہنے کا امکان ہے