شہر قائد میں پولیس اور انتظامیہ جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے ، روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق اپریل میں مختلف واقعات میں 59افراد قتل ہوئے جبکہ 4 ہزار 346گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں۔
سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں کراچی کے شہریوں کو 162 گاڑیوں اور 4ہزار 184موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔چھینی اور چوری کی گئیں 22گاڑیاں اور 126 موٹر سائیکل ریکور کیے گئے۔