پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’ آئی کیوب قمر’ کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا جس کی پہلی تصویر سامنے آگئی۔
سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگالیے ہیں۔
مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا۔
پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 8 مئی کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا تھا۔