کراچی میں نویں اور دسویں کے امتحانات شروع ، سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ

امتحانات میں نویں اور دسویں جماعتوں کے 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کریں گےجس کیلئے 504 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔امتحانات میں لڑکیوں کیلئے 265اور لڑکوں کیلئے239امتحانی مراکز شامل ہیں۔

چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق امتحانات کے دوران سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے اور امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں بند رہیں گی۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ طلبہ امتحانات کے دوران موبائل فون ہر گز اپنے ہمراہ نہ لائیں، خلاف ورزی کی صورت میں موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا۔