صدر آصف علی زرداری نے بدھ کو کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال کے باعث ہدایت کی ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے سندھ حکومت شہر کے ناردرن بائی پاس پر باڑ لگانے کا کام شروع کرنے کے ساتھ دریائے سندھ کے کچے میں لوگوں کے اغوا میں ملوث جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ آصف علی زرداری نے بدھ کو سندھ میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں بلائے گئے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ جو پولیس افسران امن و امان کی بحالی میں ناکام ہوں، انہیں تبدیل کیا جائے
Load/Hide Comments