پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے پاکستان میں بننے والے ڈراموں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے ایک شو میں بطور مہمان گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر انہیں سنسر بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا جائے تو وہ تمام پاکستانی ڈرامے بند کردیں گے ۔ ڈراموں میں کوئی معنی خیز کہانی نہیں ہوتی رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے، ڈراموں میں ماں ، بہن ، بیٹی ، ساس اور نند کو چڑیل دکھایا جاتا ہے جبکہ باپ اور بھائی کو ولن دکھایا جاتا ہے
Load/Hide Comments