پاکستان میں تیار ہونے والی کولڈ ڈرنکس مارکیٹ پر چھا گئی ہیں اور ان کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ میزان گروپ کی تیار کردہ کولا نیکسٹ کے بعد پاکولا کی جانب سے کولا اپ اور بز اپ بھی لانچ کردی گئی ہیں ۔ ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان مشروبات کی ڈیمانڈ اتنی زیادہ ہے کہ پوری کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ ریٹیلرز کی جانب سے پاکستانی کولڈ ڈرنکس طلب کی جارہی ہیں کیونکہ خریدار اس وقت پاکستان کی تیار کردہ برانڈز کے استعمال کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ ہول سیلرز کے مطابق غیر ملکی مشروبات کو اس وقت سخت دباؤ کا سامنا ہے۔
Load/Hide Comments