جناح اسپتال میں ادویات کی قلت ، ایمرجنسی میں آکسیجن پورٹس ٹوٹ گئے ، ای سی جی مشین بھی دستیاب نہیں

سندھ کا صحت کا بجٹ سالانہ دو سو ارب سے زیادہ ہے مگر کراچی کے سب سے بڑے جناح اسپتال میں سہولیات کی شدید کمی ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق
زیر علاج مریض جان بچانے والی ادویات باہر سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

ریزیڈنٹ ڈاکٹر کفیل احمد نے بتایا کہ اسپتال میں جان بچانے والی ادویات کی کئی ماہ سے کمی ہے، ایمرجنسی میں آکسیجن پورٹس ٹوٹ چکے ہیں اور ای سی جی مشین بھی دستیاب نہیں ہے۔ ایمرجنسی میں نرسنگ اسٹاف سمیت ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے،

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول نے دعویٰ کیا کہ جناح اسپتال ایمرجنسی کی حالت قدرے بہتر ہے، بجٹ کم ہونے کے باعث کئی سہولتوں کی فراہمی اور بحالی میں مشکلات ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں