جماعت اسلامی کے تحت لاہور میں اہل غزہ سے یکجہتی کے لیے الاقصیٰ مارچ کا انعقاد کیا گیا ۔ عظیم الشان مارچ میں شریک ہزاروں افراد سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اہل غزہ کی لغت میں لفظ سرینڈر شامل نہیں ہے ، مزاحمت میں ہی زندگی ہے ، چالیس ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی ۔ انہوں نے بے مثال مزاحمت اور استقامت پر فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
Load/Hide Comments