اسٹریٹ کرائمز کے خلاف جماعت اسلامی نے کراچی میں ایس ایس پی دفاتر کے باہر مظاہرے کیے

اسٹریٹ کرائمز کے خلاف جماعت اسلامی نے کراچی میں ایس ایس پی دفاتر کے باہر مظاہرے کیے ۔ کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائم میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ۔ اب تک شہر میں ساٹھ سے زائد افراد اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ شارع فیصل پر ایس ایس پی شرقی کے دفتر کے باہر نائب امیر جماعت اسلامی مسلم پرویز کا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کراچی میں اسلحہ پولیس کی سرپرستی میں آتا ہے ، پولیس کی سرپرستی کے بغیر جرائم جنم نہیں لے سکتے۔

اپنا تبصرہ لکھیں