کے ڈی اے کا دو نئی رہائشی اسکیمز متعارف کرانے کا فیصلہ
فیڈرل بی ایریا بلاک 1 اور کارساز کا انتخاب
ادارہ ترقیات کراچی کے پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے بورڈ کا اجلاس ڈی جی سید شجاعت حسین کی زیرصدارت میں ہوا ۔ چیف انجینئر طارق رفیع نے اجلاس میں بتایا کہ شہریوں کے لیے دو نئی اسکیمز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ لیاقت آباد فیڈرل بی ایریا بلاک ون اور کے ڈی اے اسکیم 1 کارساز پر ہاوسنگ پراجیکٹس بنانے کا ارادہ ہے ۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت دی کہ دونوں مقامات کی سروے رپورٹ بنا کر آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے