وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول مری کا دورہ کیا ، دورے کے بعد بچوں اور اساتذہ کے لیے مک ڈونلڈز کے لنچ باکسز بھجوائے گئے ، سوشل میڈیا صارفین نے بائیکاٹ مہم کے تناظر میں اس اقدام پر سخت تنقید کی۔
صارف محمد علی نے لکھا حکومت میں ہوتے ہوئے مریم نواز نے مری میں بچوں کو میک ڈونلڈ کھلایا پھر اس کی ویڈیو ن لیگ کے اکاونٹ سے جاری کی اب یہ ٹویٹ تو ڈیلیٹ ہو چکی ، کیا دوسرے برانڈز ختم ہوگئے تھے ۔
ریحام خان نے سوال اٹھایا کیا ہم مک ڈونلڈز کا بائیکاٹ نہیں کررہے تھے ؟