پروفیسر ڈاکٹر محمد واسع شاکر Kenneth Viste Award حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی نیورلوجسٹ بن گئے

پاکستانی ڈاکٹر کے لیے بڑا اعزاز ۔۔ ملک کے معروف نیورو لوجسٹ پروفیسر محمد ڈاکٹر واسع شاکر نے
Kenneth Viste Award
حاصل کرلیا ۔ امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کی طرف سے وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے نیورولوجسٹ ہیں ۔ ڈاکٹر محمد واسع شاکر کو یہ اعزاز
Patients Advocacy
کے شعبے میں ان کی وسیع خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ۔ ڈاکٹر محمد واسع شاکر آغا خان اسپتال سے وابستہ ہیں ۔ وہ جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر بھی ہیں اور الخدمت ویلفئر سوسائی کی سی ای سی کے رکن ہیں ۔ انہیں اعزاز حاصل کرنے پر نیورولوجی اویئرنیس اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن ، این اے آر آیف ، کی طرف سے مبارکباد بھی پیش کی گئی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں