میرے بچوں کا خون فلسطینی عوام کے بچوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں ، فلسطین کے تمام شہداء میرے بچے ہیں، اسماعیل ہنیہ
فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے میرے بچوں کا خون فلسطینی عوام کے بچوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں ، فلسطین کے تمام شہداء میرے بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی رہنما پیچھے نہیں ہٹیں گے خواہ اسرائیلی افواج ان کے خاندان کو نشانہ بنائیں ، ان شہادتوں سے حماس اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ فلسطینی رہنما کے تین بیٹے اور پوتے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے ہیں