سندھ میں جرائم بڑھ گئے، فوج آئے اور جڑ سے اکھاڑ دے، پی پی رکن اسمبلی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل کردی۔

مٹیاری میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ، ایک مرتبہ فوج آئے اور اس کو جڑ سے اکھاڑ دے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے گزارش ہے ایکشن لیں اور اس آفت سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں
مخدوم جمیل الزمان نے کہا کہ اللہ نے میری اوردیگر لوگوں کی دعا یقیناً قبول کی ہوگی، لگتا ہے بانی پی ٹی آئی جلد باہرآجائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں