کراچی ڈکیتوں کے رحم و کرم ہے ۔ یہ ڈاکو جسے چاہیں قتل کریں جسے چاہیں گولی مار کر زخمی کردیں ۔ ڈان میں شائع خبر کے مطابق آخری تین سال میں 250 سے زائد شہریوں کو اسٹریٹ کرمنلز نے قتل کیا ، ایک ہزار باون افراد زخمی ہوئے ۔ سال دوہزار بائیس میں 111 شہریوں کو قتل کیا گیا ، 2023 میں 108 افراد کو شہید کیا گیا جب کہ 2024 کے تین ماہ میں اب تک پچاس سے زائد افراد اسٹریٹ کرمنلز کا نشانہ بن چکے ہیں ۔
Load/Hide Comments