سونے کی قیمت میں 2200 روپے فی تولہ کا اضافہ
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کےاثرات پاکستان کی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے ۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ۔ سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے ہو گئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 1886 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 6 ہزار 704 روپے ہوگئی۔