اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی حد عبور کر گیا

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی حد عبور کرگیا ،ٹریڈنگ کے دوران 473 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 68 ہزار 229 تک جا پہنچا۔ ادہر امریکی ڈالر کی قدر میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی ۔ انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 90 پیسےکا ہے۔