کراچی میں بڑھتے جرائم کے تناظر میں سینئر صحافی مظہر عباس نے جنگ میں ” لہولہان کراچی کی اصل کہانی” کے عنوان سے آرٹیکل لکھا ۔ انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ سندھ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیر داخلہ نے درست کہا اب بوری بند لاشیں نہیں ملتیں کیونکہ اب سڑکوں پر کھلے عام مار دیتے ہیں ، انہوں نے لکھا :” جس صوبہ میں دیہی سندھ پر ڈاکوئوں اور شہری سندھ پر اسٹریٹ کرمنلز کا راج ہو وہاں کا وزیر داخلہ اس طرح کا بیان دے تو کوئی تعجب نہیں کہ آخر کیوں یہ مجرم آزاد اور عوام خوف زدہ ہیں۔؟” مظہر عباس کا کہنا تھا کہ جہاں 15سال سے ایک ہی جماعت پی پی پی کی حکومت ہے اور ایک ہی وزیر اعلیٰ ہیں وہاں تو سیف سٹی پروجیکٹ جیسی اسکیمیں بہت پہلے آ جانی چاہیے تھیں ۔ اربوں روپے امن و امان پر خرچ کرنے کے بعد اگر یہ حالات ہیں تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔
Load/Hide Comments