ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔ کاروباری سیشن کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا اور 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
کل کاروبار ختم ہونے پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 94 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب ، اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا
100 انڈیکس 148 پوائنٹس کی کمی سے 66 ہزار 647 پر آ گیا۔