رمضان کے آخری عشرے میں یکسوئی سے عبادت کریں ، موبائل اور دیگر مشاغل میں خود کو مصروف نہ کریں ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس

حرمین شریفین میں دینی امور انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اپنے خطاب میں زائرین کو مسجد الحرام کے آداب کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا کہ آخری عشرے میں وہ یکسوئی سے عبادت کی جائے ، موبائل اور دیگر مشاغل میں خود کو مصروف نہ کریں۔
اس عشرے میں شب قدر جیسی عظیم رات بھی ہوگی جس کی فضیلت قرآن میں ہے۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم اس رات کا فائدہ اٹھائیں۔
رمضان کے آخری دس دنوں میں ’دائم‘ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت 102 اساتذہ کی مدد سے 24 گھنٹے قرآن کلاسز کا انعقاد کیا جارہا ہے، جبکہ پروگرام سے 1230 طلبہ مستفید ہورہے ہیں۔