سینئر صحافی مظہر عباس نے روزنامہ جنگ میں ” مہاجر سیاست” کے نقصانات کے عنوان سے مضمون لکھا ہے ۔ انہوں نے رائے دی ہے کہ مہاجر سیاست کے جو نقصان ان 76 سال میں خود اردو بولنے والوں کے ہوئے شاید اب ازالہ بھی ممکن نہیں ، معذرت کے ساتھ قبرستان ہی آباد ہوئے ۔ نہ نوکریاں ، نہ داخلے ، تعلیم اور قلم جو اصل میں اردو بولنے والوں کا اثاثہ تھا ۔ ہاتھ میں ہتھیار آگیا جس نے صرف مقتولوں کی فہرست میں اضافہ کیا ۔ ایم کیوایم کی پوری سیاست ان چار دہائیوں میں تضادات کا شکار رہی کبھی مصلحت کے ہاتھوں تو کبھی مفادات کے ہاتھوں ۔ آج 17 سیٹیں دے دی گئیں مگر خود ایم کیوایم کے لاتعداد لوگوں کو یقین نہیں کہ یہ جیتی ہوئی سیٹیں ہیں
Load/Hide Comments