امریکہ میں ہفتے میں چار دن کام اور تین دن آرام کی تجویز
سینیٹر برنی سینڈرز نے بل جمع کرادیا
امریکہ میں کام کے لیے ہفتے میں چالیس گھنٹے کا وقت مقرر ہے یعنی ہفتے میں پانچ دن روزانہ آٹھ گھنٹے کام ۔۔ مگر اب امریکہ میں یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ کام کے اوقات 40 گھنٹے سے کم کرکے 32 گھنٹے کردیے جائیں اس طرح ہفتے میں چار دن کام ہوگا اور تین دن آرام ہوگا ۔ امریکی کانگریس میں یہ بل سینیٹر برنی سینڈرز نے متعارف کرایا ۔ اس تجویز کے مخالفین کا کہنا ہے کہ تجویز پر عمل کی صورت میں کمپنیوں پر بوجھ پڑے گا اور انہیں اضافہ عملا بھرتی کرنا پڑے گا