ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی اینٹی ریبیز ویکسین” ڈاؤ ریب” تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی تیار کردہ کتے کے کاٹے کی اینٹی ریبیز ویکسین” ڈاؤ ریب” کی متاثرین تک رسائی ایک فون کال پر کردی گئی ہے ۔۔ ابتدائی طور پر یہ سہولت صوبہ سندھ میں متعارف کرائی گئی ہے جسے بعد ازاں ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا ۔۔ ویکسین ایک فون کال کے اڑتالیس گھنٹے میں مطلوبہ مقام پہنچادی جائے گی، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے ایک سادہ مگر پُروقار تقریب میں ” ڈاؤ ریب” کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ ” ڈاؤ ریب” کی 30 ہزار خورا کیں تقسیم کاری کے نیٹ ورک کو فراہم کردی گئیں ہیں جو اوجھا کیمپس میں قائم ڈاؤ انسٹیٹیوٹ آف لائف سائنسز نے درآمد شدہ خام مال سے تیار کی ہیں