این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے بیچلر پروگرام میں داخلوں کے لیے امیدواروں کی مطلوبہ اہلیت eligibility criteria میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔
یہ تبدیلی صرف داخلوں کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کی اہلیت میں کی گئی ہے اوراب انٹر سال اول میں 55 فیصد مارکس لینے والا طالب علم بھی این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلہ درخواست دینے کا اہل ہوگا، اس سے پہلے کم از کم 60 فیصد مارکس کا حامل امیدوار داخلہ درخواست دینے کا اہل ہوتا تھا۔