لاہور میں آئی ٹی سٹی سمیت کئی بڑے منصوبوں کا اعلان کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہر میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی منظوری دے دی۔
مریم نواز نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو دفاتر بنانے کے لیے مدعو کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے۔ پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔ انہوں نے ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کے لیے فوری رابطوں کی ہدایت جاری کردی ہے۔
شہر میں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز 2 ہفتے میں کردیا جائے گا۔ لاہور میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔
Load/Hide Comments