میرے اغوا سے متعلق زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں ، انور مقصود
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر انور مقصود کے اغوا کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں۔تاہم انور مقصود نے اپنے طنز و مزاح کے انداز میں ایک ویڈیو جاری کرکے ایسی تمام گردشی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔
لیجنڈری مصنف نے گردشی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ ایسی جعلی خبروں پر کان نہ دھریں