رشتے داروں کو وزارتیں دینا گناہ تو نہیں ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ رشتے داروں کو وزارتیں دینا گناہ تو نہیں، یہ موروثی سیاست نہیں، پارٹی نے قربانی دینے والوں کو موقع دیا ہے، کابینہ میں کوئی ڈیلیور نہیں کرے گا تو فارغ ہو گا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے لیے 5 بلین روپے ریلیز کر دیے ہیں، امن و امان کی صورتِ حال اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات ہیں
Load/Hide Comments