پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ ، نارمل پاسپورٹ کی فیس4500 ہزار روپے کر دی گئی

پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ ، نارمل پاسپورٹ کی فیس4500 ہزار روپے کر دی گئی
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے مختلف کیٹیگریز اور صفحات کے پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پانچ سال کے 36 صفحات والے نارمل پاسپورٹ کی فیس بڑھا کر ساڑھے 4 ہزار روپے کر دی گئی، جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی ساڑھے 7 ہزار، دس سال والے پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار 700 اور ارجنٹ کی 11 ہزار 200 روپے کردی گئی ہے۔