پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا مجموعی تعداد 60 لاکھ 47 ہزار ہوگئی، ادارہ شماریات

ادارۂ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک میں مویشیوں اور جانوروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں گدھوں کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار کے اضافے سے 60 لاکھ 47 ہزار تک پہنچ گئی۔ بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار، بکریوں میں 23 لاکھ 58 ہزار، جبکہ بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 88 ہزار کا اضافہ ہوا۔ اونٹوں کی تعداد 14 ہزار بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزار ہو گئی، جبکہ گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں بالترتیب 1 ہزار اور 3 ہزار کا معمولی اضافہ ہوا۔ مجموعی طور پر ملک بھر میں مویشیوں کی تعداد 21 لاکھ 71 ہزار کے اضافے سے 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ادارۂ شماریات کے مطابق جانوروں کی آبادی میں یہ اضافہ زرعی معیشت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں