ڈیفنس کراچی میں موٹر سائیکل سوار پر بہنوں کے سامنے تشدد کرنے والا ملزم سلمان فاروقی گرفتار کرلیا گیا
جیو نیوز نے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے حوالے سے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے گزری تھانے منتقل کردیا گیا ہے
اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ گذری پولیس نے ڈیفنس خیابان اتحاد کمرشل پر موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا۔