کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی اور جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آمنے سامنے آگئے

جیو نیوز کے مطابق محمد فاروق نے اجلاس میں کہا گزشتہ اجلاس میں طے ہوا تھا کہ رات کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ۔۔ تو شیڈول کب اور کیسے کس کی اجازت سے تبدیل ہوا ؟؟

سی ای او کے الیکٹرک نے کہا 45 ڈگری پر لوڈ شیڈنگ نہیں کرتے ۔۔ محمد فاروق نے سوال کیا کراچی میں 45 ڈگری درجہ حرارت کب ہوا ہے؟

اس پر مونس علوی بولے جماعت اسلامی والوں کو ہم سےکچھ زیادہ محبت ہے!

محمد فاروق نے کہا کہ آج کا اجلاس نتیجہ خیز ثابت ہونا چاہیے ۔۔ شہریوں کو ریلیف ملنا چاہیے

اپنا تبصرہ لکھیں