ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے, اب تک 50,467 موٹر سائیکلیں تحویل میں لی گئیں

کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک کی زیر نگرانی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کارروائی کے دوران 50,467 موٹر سائیکلیں تحویل میں لی گئیں، جب کہ 4,692 گاڑیوں کو فینسی نمبر پلیٹس اور رنگین شیشوں پر چالان کیا گیا۔ 676 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس معطل کیے گئے اور 160 خستہ حال گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ کمشنر کراچی کے احکامات کے تحت اضافی نشستوں والے رکشوں پر پابندی عائد ہے، جس کے تحت 15,923 رکشوں کو چالان اور 142 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ شہر بھر میں چیکنگ پوائنٹس کے ذریعے ٹریفک نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں