سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں نہر کنارے کپڑے دھوتی خاتون پر مگر مچھ نے حملہ کر دیا۔ مگر مچھ نے خاتون کی ٹانگ جبڑوں میں دبا کر نہر میں گھسیٹ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، خاتون کے شوہر نے بروقت نہر میں چھلانگ لگا کر بیوی کو بچا لیا۔ واقعے میں خاتون کی ٹانگ بری طرح زخمی ہوگئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا
