کمپنی کے رائیڈر کے ذریعے عزیز کے گھر پینتالس ہزار روپے کا کھانا بھیجا تھا مگر کچھ دیر بعد رائیڈر کا نمبر بند ہوگیا۔

لاہور کے ہربنس پورہ تھانے میں ایک رپورٹ درج کرائی گئی ہے ۔ بی بی سی اردو کے مطابق واقعہ لاہور کے شہری حماد حسن کے ساتھ پیش آیا ہے ۔ رپورٹ میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک کمپنی کے رائیڈر کے ذریعے عزیز کے گھر پینتالس ہزار روپے کا کھانا بھیجا تھا مگر کچھ دیر بعد رائیڈر کا نمبر بند ہوگیا۔ گھر کے قیمتی برتن بھی ساتھ ہی غائب ہوگئے ۔ شہری حماد حسن نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ شرمندگی کی وجہ سے ان رشتے داروں سے بات بھی نہیں کرپارہے جن سے انہوں نے کہا تھا کہ آج کا کھانا ہم بنا کر بھجوائیں گے
حماد حسن کے مطابق انہوں نے آن لائن ٹیکسی سروس سے شکایت کرنے کی کوشش کی کوئی جواب نہیں ملا اور نہ شکایت کو سنا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں