امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ فیول پر فی لیٹر لیوی 100 روپے کرنے کا فیصلہ سوائے لوٹ مار کے کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ واضح نظر آرہا ہے حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور بدترین گورننس کا بوجھ حکومت مسلسل عوام پر ڈال رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی اور مہنگا فیول عوام کا استحصال اورمعاشی سرگرمیاں تباہ کرنے کے مترادف ہے
واضح رہے کہ بجٹ سے پہلے حکومت اور آئی ایم ایف مذاکرات میں فیول پر لیوی 100 روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا