یورپی ممالک کروشیا اور سربیا کے درمیان متنازع علاقے میں 20 سالہ آسٹریلوی نوجوان نے 400 افراد کے ساتھ دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک “فری ریپبلک آف ورڈیس” قائم کرلیا۔ یہ علاقہ دریائے ڈینیوب کے کنارے 125 ایکڑ پر مشتمل ہے، جو کسی بھی ملک کے زیرِ انتظام نہیں تھا۔ یہاں کے باسیوں کو پہلے ‘پاکٹ تھری’ قوم کہا جاتا تھا۔ نئے ملک کا اپنا جھنڈا، کابینہ اور کرنسی موجود ہے، جبکہ کروشین، سربین اور انگریزی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ خود کو صدر قرار دینے پر نوجوان کو کروشین حکام نے گرفتار کرلیا، جنہوں نے اس اقدام کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
