نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 89 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق اگست، ستمبر اور اکتوبر کے بلوں پر ہوگا۔ اس فیصلے سے صارفین کو مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ کے-الیکٹرک صارفین بھی اس کمی سے مستفید ہوں گے۔ علاوہ ازیں، جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 78 پیسے فی یونٹ مزید کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
