نقد لین دین پر انحصار کم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے ملک بھر میں مویشی منڈیوں میں “Go Cash Less” مہم کا آغاز کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر کی 54 نامزد مویشی منڈیوں میں ‘گو کیش لیس’ مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد نقدی کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ مہم بینکنگ انڈسٹری کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے اور 6 جون یا عید کی شام تک جاری رہے گی۔ اس اقدام کا مقصد مالی شمولیت کو فروغ دینا، خرید و فروخت کے عمل کو محفوظ، شفاف اور سہل بنانا ہے۔ گزشتہ سال کے کامیاب تجربے کے بعد اس سال ڈیجیٹل ادائیگیوں کے رجحان کو مزید بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں