28 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آ سکتا ہے، ماہرین فلکیات کی پیشگوئی

ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 28 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آ سکتا ہے۔

ہم نیوز نے خبر دی ہے کہ نجی ٹی وی کے مطابق ماہرفلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے کہا کہ 27 مئی کو پاکستان میں نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی، 28 مئی کو ذوالحج کا چاندنظر آنے کا امکان ہے۔

پاکستان میں عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں