کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں آج گرمی کی شدت 40 ڈگری سے بھی زیادہ

کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 37 ڈگری تک جائے گا جبکہ گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد اور جنوب مغربی ہواؤں کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے، جبکہ شام اور رات کے وقت گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں