کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4-ڈی میں مکان کی چھت گر گئی، 12 سالہ بچی جاں بحق، 8 افراد زخمی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4-ڈی میں فاروق اعظم مسجد کے قریب ایک مکان کی چھت گرنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک 12 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرین ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ باقی تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں